
خیبر پختونخوا حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے فیس بک سے پاکستان میں منیٹائزیشن آن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان فیس بک سے پیسے کما سکیں۔ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) خیبر پختونخوا ضیا اللہ بنگش نے ریجنل ہیڈ فیس بک سے اس سلسلے میں رابطہ کیا۔