♦️حسن بن صباح♦️ اوراسکی مصنوعی جنت قسط نمبر/1 اولاد آدم کی داستان حیات اتنی ہی طویل ہے جتنی لمبی لمبی صدیاں گزر گئیں ہیں۔ انسان اتنے لمبے اور ایسے کٹھن سفر میں اکیلا نہیں تھا ابلیس اس کا ہمسفر رہا آخری منزل تک ہم سفر رہے گا،،،،،، اس کا نتیجہ یہ کہ اولاد آدم کی زندگی کی کہانی سزا و جزا کی داستان بن گئی ہے ،مگر عجوبہ یہ کہ انسان اپنی ہی آپ بیتی پر نگاہ ڈالتا ہے تو محو حیرت ہو جاتا ہے عبرت حاصل نہیں کرتا شرمسار نہیں ہوتا بلکہ خود فریبی سے اپنا دل پر جا لیتا ہے اور اس ابلیس کے آگے سجدہ ریز ہوجاتا ہے جس نے اللہ کے اس حکم کی تعمیل سے انکار کر دیا تھا کہ آدم کے آگے سر بسجدہ ہو جا۔ کہانی کوئی بھی ہو کسی کی بھی ہو اسی صورت میں دلچسپ سنسنی خیز عبرتناک اور خیال افزا بنتی ہے جب اس کہانی کے کردار اللہ والے ہوں سوائے ایک دوکے جو ابلیس کے پجاری ہوں، اگر ابلیس اللہ کا حکم مان لیتا اور آدم کے آگے سجدہ میں گر پڑتا تو بات اللہ کی عظمت اور بندوں کی بندگی پر اور عابد و معبود تک ہی رہ جاتی۔ اللہ نے نیک اور پارسا بندوں سے جنت کا وعدہ کیا ہے ۔ ابلیس نے بندوں کو بدی کے راستے پر ڈال کر انہیں دنیا میں جنت دکھا...